لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والی بریگزٹ ڈیل کی لندن میں ملکی پارلیمان کی طرف سے منظوری کے لیے کوئی راستہ نکال لیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے اپنے سنگاپور کے ایک دورے کے دوران کہی۔ اپنے ایک خطاب کے بعد سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ہنٹ نے کہا کہ برطانوی
عوام اپنے ملک کے یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق اب برطانیہ کا یونین سے نہ نکلنا جمہوریت کو نقصان پہنچائے گا اور بریگزٹ منصوبہ ترک کر دینے کے تباہ کن سماجی نتائج برآمد ہوں گے۔ وزیر اعظم ٹریزا مے نے دسمبر میں ملکی پارلیمان میں بریگزٹ ڈیل کی توثیق کے لیے رائے شماری ملتوی کر دی تھی، جو اب رواں ماہ کے وسط میں کرائی جائے گی۔