لندن (این این آئی) برطانوی اداکار ریان تھامس اور رئیلٹی شو کی میزبان لوسی میکلین برگ کی صلح ہو گئی۔ لوسی اور ریان متوقع طور پر رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔کرسمس سے قبل دبئی میں ایک شو کے دوران قابل اعتراض ویڈیو میں لوسی کو دیکھ کر ریان تھامس نے غصے کا اظہار کیا تھا۔
اور تمام رابطے ختم کر دئیے تھے تاہم دونوں کے مشترکہ دوستوں نے معاملات کو بات چیت سے حل کرلیا اور دونوں کی صلح کرا دی۔گزشتہ روز لوسی نے ریان تھامس کیساتھ ہوٹل میں ڈنر پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ جوڑی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رواں سال شادی کر لیں گے۔