منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ شخصیات

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سال نو جہاں دیگر لوگوں کے لئے بہت سی خوشیاں لیکر آتا ہے وہیں بالی ووڈ کی کچھ شخصیات ایسی بھی ہیں جن کی زندگی میں یہ سال تا دم مرگ یاد گار ثابت ہوگا۔گزشتہ سال بھی بالی ووڈ کے کئی معروف ستارے شادی کے بندھن میں بندھے تھے جن میں اداکارہ سونم کپور، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا اورکپل شرما اور نیہا دھوپیا شامل ہیں۔

تاہم نئے سال میں بھی بالی ووڈ کی کچھ شخصیات رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔شوخ چنچل مزاج کی وجہ سے پہچانے جانے والے ورون دھون گزشتہ ایک سال سے گرل فرینڈ نتاشا دلال کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس بات کا بھی اقرار کر چکے ہیں کہ طویل عرصے سے جاری ملاقات اور تعلق اب حتمی مراحل میں داخل ہورہا ہے اور وہ رواں سال نومبر میں نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ارباز خان اور ملا ئیکہ اروڑا کی علیحدگی کے بعد ارباز کی اٹلی سے تعلق رکھنے والی ماڈل جورجیا اندریانہ کے ساتھ افیئرز کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بڑھنے والی قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑی رواں سال ہی ایک دوسرے کو ہمسفر بنانے جارہی ہے۔کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے والے ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نہ صرف اداکاری بلکہ اپنے متاثر کردہ شخصیت سے دوسروں پر سحر طاری کرنے کی وجہ پہچانے جاتے ہیں جن کے سحر میں اب تک کئی اداکارائیں آچکی ہیں لیکن سب سے زیادہ اْن کا نام جس اداکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے وہ عالیہ بھٹ ہیں۔فلم ’فکرے‘ اور ’فکرے ریٹرن‘ سے شہرت پانے والی علی فضل اور رچا چڈھا کی جوڑی حقیقی زندگی میں بھی خاصی مقبول ترین جوڑی مانی جاتی ہے اور یہ جوڑی کئی بار اپنے رشتے کا کھل کر اظہار بھی کر چکی ہے، اس سال علی اور رچا اس افیئرز کو رشتے کے بندھنے میں بدلنے جا رہے ہیں۔استری، نیوٹن ، بریلی کی برفی ، ٹریپ اور علی گڑھ جیسی فلموں سے شہرت پانے والے راجکمار راؤ کا طوطی ان دنوں بالی ووڈ میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اور اسی کامیابی کو مزید دوبالہ کرنے کے لئے وہ اس سال اپنی گرل فرینڈ پترا لیکھا سے شادی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…