منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے تاخیر سے حکومت کی تشکیل کی خوش خبری سنا دی

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ ملک طویل عرصے تک حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ سات ماہ سے حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے مگر اب اس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ملک کی ابتر معاشی صورت حال کے بارے میں بھی متنبہ کیا۔خیال رہے کہ گذشتہ برس مئی میں لبنان میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات کے بعد صدر میشل عون نے سعد حریری کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی مگر سیاسی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے

اختلافات کے باعث لبنان میں حکومت سازی کاعمل مسلسل تعطل کا شکار ہے۔بیروت میں صدارتی محل میں میشل عون اور سعد حریری نے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم نے بہت تاخیر کردی۔ اب حکومت سازی کا عمل شروع کردینا چاہیے۔ حکومت کی تکمیل کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔سعد حریری کا کہنا تھا کہ ہمیں کم سے کم وقت میں حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ الحریری نے 13 دسمبر کو کہا تھا کہ سال 2018ء کے آخر میں حکومت سازی کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے تا حال کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…