اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلاول بھٹو زرداری خوش فہمی کا شکار ہیں ٗآپ دیکھیں گے انشاء اللہ تعالی سندھ میں بھی بڑی تبدیلی آئے گی،وزیراطلاعات چوہدر ی فواد حسین نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ گور نر راج کی بات کبھی نہیں کی ٗ بلاول بھٹو زرداری خوش فہمی کا شکار ہیں ٗمراد علی شاہ کے خلاف کرپشن کے الزامات سامنے آئے ہیں ٗوزیر اعلیٰ سندھ فوری مستعفی ہو نا چاہیے ٗ آپ دیکھیں گے انشاء اللہ تعالی سندھ میں بھی بڑی تبدیلی آئے گی۔ ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ ہماری پارٹی نے گورنر راج کی بات کبھی نہیں کی ، یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں ،

ہم مراد علی شاہ کے استعفیٰ کی بات اس لئے کر رہے ہیں کہ ان کے خلاف کرپشن کے الزامات سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 2 وفاقی وزراء نے الزامات لگنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا تو ہمارا موقف یہی ہے کہ سندھ میں بھی یہی اصول لاگوہونا چاہیے اور مراد علی شاہ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے ٗ اگر ان کے خلاف الزامات غلط ثابت ہوتے ہیں تو وہ دوبارہ وزیر اعلی بن سکتے ہیں تاہم فی الحال ان کا نام ملزمان کی فہرست میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری خوش فہمی کا شکار ہیں لیکن ظاہر ہے وہ سیاست دان ہیں اور انہیں اپنی بات کہنے اور حکمت عملی وضع کرنے کا حق حاصل ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس وقت بلاول بھٹو کی سیاست نہیں ہے اور انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ اس وقت کس کی کیا پوزیشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی تاریخ نہیں پڑھی ہے ، یہاں پر تو دو تہائی اکثریت اگلے دن بدل جاتی ہے اور یہاں تو ٹوٹل فرق ہی 28یا 30لوگوں کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ سندھ میں وزراء کی بڑی تعداد ایسی ہے جو اس لوٹ مار کا حصہ نہیں ہے ، ایسے وزراء میں یہ سوچ پیدا ہو رہی ہے کہ ہم کیوں سندھ کے لوگوں کیساتھ غداری کریں اور سندھ کے پیسے لوٹنے والوں کا ساتھ دیں ، وہ تبدیلی کا ساتھ دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک اہم سیاسی جماعت ہے اور ہم پیپلز پارٹی کا بحیثیت ایک سیاسی جماعت کے احترام کرتے ہیں لیکن تبدیلیاں سیاست کا حصہ ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالی سندھ میں بھی بڑی تبدیلی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…