بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم میں کون کون کھیلے گا؟کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے حیرت انگیز فیصلے کرلئے

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

کیپ ٹاؤن (این این آئی)کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود سینئر بیٹسمینوں اسد شفیق اور اظہر علی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد شفیق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 2013میں سنچری بنا چکے ہیں، موجودہ ٹیم میں اسد شفیق واحد بیٹسمین ہیں جنہیں جنوبی افریقہ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔کپتان سرفراز احمد پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے ٗ اسد شفیق اور اظہر علی غیر ذمے داری سے آؤٹ ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی کو غیر ذمے دارانہ اور مایوس کن بیٹنگ کے باوجود ایک اور موقع دیا جارہا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ کی خراب کارکردگی کے بعد مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور اظہر علی کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا تھا۔ سینئر بیٹسمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر بیٹسمینوں سے شدید جھڑپ ہوئی تھی، میچ کے دوسرے دن سرفراز احمد اور اظہر علی صفر اور اسد شفیق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان ٹیم نے کیپ ٹاؤن پہنچنے کے بعد نیو لینڈز میں پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق کندھے کی تکلیف میں مبتلا فاسٹ بولر محمد عباس فٹ ہوگئے ہیں اور وہ یقینی طور پر ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔اگر پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اتری تو عباس اور یاسر شاہ کی جگہ کھیلیں گے۔ اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پاکستان 3 فاسٹ بولروں محمد عامر، شاہین شاہ ا?فریدی اور محمد عباس کے ساتھ میدان میں اترے گی جب کہ یاسر شاہ واحد اسپنر ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان کریں گے ٗ شان مسعود نمبر 3 پر کھیلیں گے، مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق حارث سہیل ابھی تک گھٹنے کی تکلیف سے مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں اس لیے وہ ابھی آرام کریں گے، لیگ اسپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں لیکن یاسر شاہ کو ٹیسٹ میچ میں ان پر فوقیت دی جائے گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…