جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

نئے سال کا آغاز بڑے فیصلے کے ساتھ، نام نہاد انرجی ڈرنکس پر پابندی عائد،کمپنیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم، آپریشن شروع

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نئے سال کا آغاز بڑے فیصلے کے ساتھ کرتے ہوئے فارماسوٹیکل اجزا والی ڈرنکس کو انرجی ڈرنکس لکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اپریل 2018 سے انرجی ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے آپریشن ٹیموں کو آج سے آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم دینے کے بعدبھی نئے قانون پر پوری نہ اترنے والی پراڈکٹس کو موقع پر ضائع کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اپریل 2018 سے انرجی ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر آپریشن ٹیموں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔تمام انرجی ڈرنکس بنانے والی کمپنیز پراڈکٹ پر لفظ انرجی نہ لکھنے، اردو اور انگریزی میں لیبلنگ کرنے، واضح طور پر” ہائیلی کیفینیٹڈ ڈرنک” تحریر کرنے کی پابند ہوں گی۔ اردو اور انگریزی میں وارننگ لیبل اور کیفین کی مقدار 400ppmسے کم کر کے 200ppm کرنے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔ آٹھ ماہ کا بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم دینے کے بعدقانون پر پوری نہ اترنے والی انرجی ڈرنکس کمپنیوں کی پراڈکٹس کو موقع پر ضائع کر دیا جائے گا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے انرجی ڈرنکس کے گمراہ کن اشتہارات بھی بند کروائے جا رہے ہیں۔ انرجی ڈرنکس میں کیفین کی زیادہ مقدار بلڈپریشر، ہڈیوں، دل اور ذہنی تنا جیسے امراض کا باعث بنتی ہے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ فارماسوٹیکل اجزا والی ڈرنکس کا زیادہ استعمال بے خوابی اور موٹاپے کی بھی وجہ بنتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھار ٹی نے پابندی کا فیصلہ مکمل تحقیق اور ماہرین کی مشاورت سے کیا ہے۔عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کیلیے بڑے فیصلوں سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہناتھا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن0800-80500یا فیس بک پیچ Punjab Food Authority پر آگاہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…