اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

688ارکان پارلیمنٹ پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی،الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے688ارکان پارلیمنٹ کو حتمی نوٹس جاری کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ 15جنوری تک اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کردی جائیگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے 43،قومی اسمبلی کے 187ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 258،سندھ اسمبلی کے 86ارکان نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 80،بلوچستان اسمبلی کے 34ارکان نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی،تفصیل جمع نہ کروانے والے 688ارکان کی رکنیت 16جنوری کو معطل کردی جائے گی، تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں نورالحق قادری،شہریار آفریدی،نورعالم،مرتضی جاوید عباسی،زبیدہ جلال،اخترمینگل،نجیب ہارون،عبدالقادر پٹیل بھی شامل ہیں،جبکہ حنا ربانی کھر،ملک عامر ڈوگر،طارق بشیر چیمہ،احسن اقبال نے بھی اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔ رپورٹ کے مطابق راجا پرویز اشرف،غلام سرور،طاہر صادق،خرم دستگیر،حسین الہٰی نے بھی تفصیل جمع نہیں کروائی،خورشید شاہ،ایاز شاہ شیرازی،نوید قمر،یوسف تالپور نے بھی تفصیلات جمع نہیں کروائیں,شاہد خاقان عباسی، شفقت محمود نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔رپورٹ کے مطابق راجا پرویز اشرف،غلام سرور،طاہر صادق،خرم دستگیر،حسین الہٰی نے بھی تفصیل جمع نہیں کروائی،خورشید شاہ،ایاز شاہ شیرازی،نوید قمر،یوسف تالپور نے بھی تفصیلات جمع نہیں کروائیں,شاہد خاقان عباسی، شفقت محمود نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…