جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈیسکون نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا،وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب کو کیوں منسوخ کیا؟حیرت انگیز نکشافات

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)ڈیسکون نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی بولی میں ایف ڈبلیو او اور پاور چائنا نے بھی حصہ لیا تاہم ڈیسکون نے چینی کمپنی گھیزوبا کے ساتھ مل کر 309 ارب روپے کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کرلیا۔ مہمند ڈیم میں تین لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ 2003 میں ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو تاخیر کی وجہ سے اب بڑھ کر تین ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

چیئرمین واپڈا کے مطابق ٹھیکے دار دس ہفتوں میں متعلقہ مشینری کے ساتھ ڈیم کی سائٹ پر آجائیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی مصروفیت کی وجہ سے مہمند ڈیم کی (آج) جمعرات کو ہونے والی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق مہمند ڈیم کا نظرثانی شدہ پی سی ون تاحال منظور نہیں ہوا اور زمین کی خریداری بھی مکمل نہیں ہوئی، جبکہ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے بھی منصوبے کا این او سی نہیں دیا۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق منصوبے کے جلدبازی میں افتتاح سے مسائل پیدا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…