پی ٹی آئی حکومت کا شاندار قدم، مزارات کی زیارت کیلئے بیرون ملک سے آنیوالے زائرین کیلئےکیا بڑا اعلان کر دیا گیا؟

1  جنوری‬‮  2019

لاہور (نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے و یژ ن کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور میںنئے سال سے اصلاحتی عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے،اس سلسلے میںڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے عمل میں آنے والے ہر قسم کے عناصر کی سر کوبی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،محکمہ اوقاف کے تمام شعبہ جات کے افسران کو

محکمہ میں اصلاحتی عمل پر عمل پیرا ہونے اور تمام ٹار گٹ کے حصول کے لئے ٹائم فریم فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام وقف مزارات پر آنے والے زائرین کو جدید اوربہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ملکی و غیر ملکی زائیرین کو معلومات وہیلپ کے لئے جدید ویب سائیٹ تیار کر لی ہے۔ جس کاجلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ دنیا بھر میں موجود زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم ترسیل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف جلد جدید ترین ویب سائیٹ لانچ کر رہا ہے۔جس میں وقف مزارات کی تفصیلات دستیاب ہونگی۔ ویب سائیٹ پر صاحب مزار کی تعلیمات،افکار،مزار بننے کی تا ریخ،تزئین و آرائش و دیگر معلومات ،زائرین کو دستیاب سہولیات کی بابت تفصیلات بھی اپ لو ڈ کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی زائرین کے لئے پہلے ماڈل ـ” سہولت سنٹر ” کا افتتاح بھی جلددربار داتا گنج بخش کے احاطہ میں کیا جائے گاجبکہ لاہور ائیر پورٹ پر بھی ـ” سہولت سنٹر ” کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے تمام افسران و ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ایسے ملازمین کی بھی لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں جو سرکاری فرائض کو ایمانداری سے ادا نہیں کر پا رہے ہیں ۔ ایسے گھوسٹ ملازمین کا بھی کھوج لگایا جا رہا ہے جوسرکاری خزانے کو لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوقاف کے تمام ملازمین کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کو لاگو کرنالازم و ملزوم ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں جلد تمام اوقاف دفاتر میں اس کو لاگو کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…