لاہور( نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2019ء میں 3سورج جبکہ 2چاند گرہن ہوں گے جن میں سے ایک چاند اور ایک سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق پہلا سورج گرہن 6 جنوری کو ہوگا جو جزوی ہوگا۔ یہ شمال مشرقی ایشیا ء اور شمالی پیسیفک میں دیکھا جاسکے گا۔دوسرا سورج گرہن 3 جولائی کو ہوگا، یہ گرہن جنوبی امریکی ممالک چلی اور ارجنٹینا کے جنوبی حصوں اور جنوب پیسیفک میں دیکھا جاسکے گا۔تیسرا سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا جو
یورپ، ایشیا، شمال مغربی آسٹریلیا، افریقہ، پیسفک انڈین اوشین میں ہوگا، یہ سورج گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔سال کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کو ہوگا، یہ مکمل چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں نہیں ہوگا تاہم اس کا نظارہ شمال اور مغربی امریکہ، یورپ اور افریقہ کے جنوبی حصوں میں کیا جاسکے گا۔سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 16 جولائی کو ہوگا جو جزوی طور پر ہوگا۔ دوسرے چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیاء ، افریقہ،امریکہ، جنوبی امریکہ، پیسیفک، بحر اوقیانوس اور انٹارکٹکا میں ہوگا۔