ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

جواں‌ عمر افراد کے بال سفید کیوں ہوتے ہیں؟ طبی ماہرین نے وجہ بتا دی‎

datetime 30  دسمبر‬‮  2018 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت کے مطابق چینی، نمک، مشروبات کا بہت زیادہ استعمال قبل از وقت بالوں میں سفیدی کا باعث بن سکتا ہے۔ کم عمری میں بالوں کا سفید ہونا عام مسئلہ بن چکا ہے، طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کی خوراک میں بہت زیادہ چینی سے بنی غذائیں شامل ہیں۔ تو یہ بالوں کو سفید کرنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے

مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتی ہے، اس لیے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں، چینی کا استعمال کم کرکے بالوں کو سفید ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جسم میں کاپر کی کمی بالوں کی سفیدی کا سبب بن سکتی ہے، یہ مشروم، جھینگوں، کلیجی، دالوں، بادام، خشک خوبانی، ڈارک چاکلیٹ اور سورج مکھی کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔ سفید بالوں‌سے بچنے کیلئے چند اہم اقدامات نمک کا استعمال جسم کے اندر پانی کے توازن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار کو جزو بدن بنانا مختلف منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے جن میں بالوں کی قبل ازوقت سفیدی قابل ذکر ہے۔ مشروبات بھی قبل ازوقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتے ہیں، یعنی ایسے مشروبات جو چینی، مصنوعی مٹھاس اور کلر سے بھرپور ہوتے ہیں، روزانہ کا استعمال یہ خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ دانتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔  ماہرین صحت کے مطابق چینی، نمک، مشروبات کا بہت زیادہ استعمال قبل از وقت بالوں میں سفیدی کا باعث بن سکتا ہے۔ کم عمری میں بالوں کا سفید ہونا عام مسئلہ بن چکا ہے، طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کی خوراک میں بہت زیادہ چینی سے بنی غذائیں شامل ہیں۔ تو یہ بالوں کو سفید کرنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…