بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمدپاکستان کب آرہے ہیں اور کیا اعلان کرینگے؟جان کر پوری پاکستانی قوم خوشی سے جھوم اٹھے گی

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ان کے ہمراہ ملائشین سرمایہ کاروں اور تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا جبکہ سرمایہ کمپنیوں کے نمائندے اس دورے سے پہلے بھی پاکستان پہنچیں گے۔

مہاتیر محمد اپنے عرصہ اقتدار کے دوران متعدد مرتبہ پاکستان کے دورے کر چکے ہیں تاہم یہ دورہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہاتیر محمد پام آئل سمیت ملائشیا سے پاکستان کو فراہم کرنے والی متعدد اشیا پر ٹیکسوں کی چھوٹ اور موخر ادائیگیوں کی سہولت کا اعلان بھی کریں گے۔ اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملائیشیا  کی کم از کم بارہ بڑی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ ملائیشیا  کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد کے چہرے پر وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران مسکراہٹ چھائی رہی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کے ذریعے سے کیا۔ جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران کے دورہ ملائیشیا کے دورے کی جھلکیوں پر مبنی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ اس پوسٹ میں ڈاکٹر مہا تیر محمد نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ نے یہاں پائیداری وقت گزارا ہو گا۔مجھے یقین ہے کہ آپ کا یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک،ہماری عوام اور اس دونوں ریجن کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد کی اہلیہ اورملائیشیاکی خاتون اول بھی وزیراعظم کی مداح ہیں جنہوں نے عمران خان کے دورہ ملائیشیاکے دوران ازراہ عقیدت ان کا ہاتھ پکڑنے کی بھی اجازت طلب کی تھی جس پر عمران خان نے مسکرا کر اجازت دے دی تھی اور پھر ملائیشیا کی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…