اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کی جانب سے زمینوں پر قبضے کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کی جانب سے زمینوں پر قبضے کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے کنسالیڈیشن کلکٹر اورتحصیلدار کو گرفتار کرلیا گیا ،اینٹی کرپشن نے شفیع کھوکھر کو عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا تاہم عدالت نے جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہونے تک رہائی کے احکامات جاری کر دئیے ،

عدالت نے موضع نیاز بیگ سکیم کا جغرافیہ تبدیل کرنے والے ریونیو افسران کیخلاف اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ایل ڈی اے کو کھوکھر پیلس کا معائنہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہے ،نظر ثانی کرتے ہوئے پوری سکیم کابیڑا غرق کر دیا۔عدالت نے موضع نیاز بیگ سکیم کا نقشہ تبدیل کرنے والے کنسالیڈیشن کلکٹر نوید عالم کو عدالت سے گرفتار کرا دیا جبکہ غیر قانونی منظوری دینے والے ٹاؤن میونسپل افسر کی عدم پیشی پر لارڈ مئیر کو طلب کر لیا گیا۔عدالت کی جانب سے اینٹی کرپشن کو سکیم کا جغرافیہ تبدیل کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیدیا۔عدالت نے گرفتار ہونے والے کلکٹر نوید عالم کی ضمانت منظور کرنے والے اینٹی کرپشن عدالت کے جج کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔کلکٹر نوید عالم نے موقف اپنایا کہ سیف کھوکھر نے کہا کہ 177کینال اراضی ہماری ہے،میں نے کچھ نہیں کیا سب کچھ تحصیلدار نے کیا۔عدالت نے ریو نیو افسر سے استفسار کیا تمہارے خلاف کتنے مقدمے ہیں؟۔نوید عالم نے جواب دیا کہ میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں عبوری ضمانت پر ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کو کیوں گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہو، مقدمہ نہیں تو ضمانت کیسے ہو گئی،تمہیں عدالت کی طرف سے معطل کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر نے کھوکھر برادران کی جانب سے زمینوں پر قبضے کی عبوری رپورٹ عدالت پیش کر دی۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ سب کچھ ملی بھگت سے ہوا، نوید عالم سمیت متعلقہ ریونیو افسران ملوث پائے گئے،کھوکھر برادران کو انکوائری کے لئے بلایا گیا مگر پیش نہیں ہوئے۔ ایل ڈی اے افسر نے کہا کہ کھوکھر پیلس کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عدالت نے کھوکھر برادران کو اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئیایل ڈی اے کو کھوکھر پیلس کا معائنہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ۔

عدالت نے محکمہ ریونیو اور دیگر محکموں کے کے ملوث افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا ۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور سے تحصیلدار حسیب کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سے شفیع کھوکھر کو بھی گرفتار کیا گیا ۔شفیع کھوکھر کے وکیل نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ شفیع کھوکھرپرچونیاں میں 48 ایکٹراراضی پرقبضے کاالزام ہے ۔ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں تو شفیع کھوکھر کو عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا ۔چیف جسٹس نے شفیع کھوکھر اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو دوباہ طلب کرلیا اورشفیع کھوکھر کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آ لینے دیں ۔ جس پر اینٹی کرپشن نے شفیع کھوکھر کو رہا کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…