منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اداکارقادرخان شدید بیماری کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار قادر خان ان دنوں شدید بیمار ہیں اور سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان گزشتہ کئی برس سے بیمارہیں تاہم ان دنوں ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی ہے۔

اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ قادر خان کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے سرفراز اوربہو کے ساتھ کینیڈا میں رہ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ ان میں نمونیا کی علامات بھی ظاہر ہورہی ہیں۔قادرخان کے بیٹے سرفرازنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے والد کو چلنے میں مشکل پیش آتی تھی وہ چلنے میں ڈرتے تھے کہ گرجائیں گے، گزشتہ برس ان کے گٹھنے کا بھی آپریشن ہوا تھا لیکن آپریشن کے بعد بھی ان کے والد نے چلنے سے انکارکردیا تھا اس کے بعد سے ہی ان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی۔ سرفراز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے والد جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…