پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’’ہوم الون‘‘ کا وہ راز جس کا علم 28 سال بعد ہوا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)اگر ہولی وڈ فلموں کی بات کی جائے تو پاکستان میں بہت کم فلمیں ایسی ہوں گی جو لوگوں کو طویل عرصے تک یاد رہ جائے۔مگر ایک فلم ایسی ہے جو اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے جس کی وجہ نوے کی دہائی میں پی ٹی وی یا این ٹی ایم پر اس کا نشر ہونا ہے۔

اور اب بھی وہ اکثر ٹی وی چینیلز پر نظر آجاتی ہے۔1990 کی اس کلاسیک فلم کو اب 28 سال ہوچکے ہیں  مگر اب جاکر لوگوں کو اس کے بارے میں ایسا راز معلوم ہوا ہے جس نے متعدد کو شاک کردیا ہے۔درحقیقت فلم کے ایک مقبول سین جس میں گھر میں اکیلا رہ جانے والا بچہ پیزا ڈیلیوری بوائے کو ایک فلم کے منظر سے خوفزدہ کرکے بھگاتا ہے، وہ کسی حقیقی فلم کا نہیں بلکہ ہوم الون کے لیے تیار کیا گیا تھا۔جی ہاں واقعی ہوم الون میں جس گینگسٹر فلم کو دکھایا گیا وہ جعلی فلم تھی۔معروف ہولی وڈ سیلیبرٹی سیٹھ روگن نے اس بات کا انکشاف ایک ٹوئیٹ میں کیامیرا پورا بچہن یہ سوچتے گزرا کہ کیون ہوم الون میں جس فلم اینجلز ود فلتھی سولز کو دیکھ رہا تھا، درحقیقت وہ ایک پرانی فلم ہے۔مارول سیریز کے معروف کردار کیپٹن امریکا کو نبھانے والے اداکار کرس ایونز نے اس پر ریپلائی کیا کیا ایسا نہیں ہے؟کامیڈین نک کرول بھی یہ جان کر حیران رہ گئے اور ٹوئیٹ کیا ‘ کیا ایسا نہیں ؟ (میں مرنے کی حد تک سنجیدہ ہوں)۔سیٹھ روگن نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ لوگوں کے بچپن کی یادوں کو خراب کرنے پر معذرت کرتے ہیں۔یہاں تک کہ فلم میں کیون کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ماکولی کالکن کو بھی اس بات کا علم نہیں تھا جس کا انکشاف انہوں نے سیٹھ روگن کے ٹوئیٹ کے بعد کیا۔درحقیقت فلم کے اندر وہ گینگسٹر فلم ایک 1938 کی فلم اینجلز ود ڈرٹی فیسز کی پیروڈی تھی مگر اس کا ڈائیلاگ اب ہولی وڈ کلاسیک میں شامل ہوچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…