منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

اگر ہمت ہے تو بے نامی وزیر اعظم کی تفتیش کر کے دکھاؤ، بلاول بھٹو نے نیب کو چیلنج کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نیب کی پھرتیاں صرف اپوزیشن کے رہنماؤں کے لیے کیوں ہیں؟اگر ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم کی تفتیش کر کے دکھاؤ۔گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے لیے اصل سرمایہ بے نظیر بھٹو کے جیالے ہیں جو 11 سال بعد بھی ان کی یاد کو زندہ کیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تم سے اور تمہاری سازشوں سے، تمہارے جھوٹ سے لڑوں گا، تمہارے غرور کو تار تار کردوں گا۔ شاید سلیکٹڈ وزیراعظم کو پتہ نہیں کہ وفاق کی بنیادیں کتنی کمزور ہو چکی ہیں، کیا وجہ ہے کہ سندھ کے مفادات اور اعتراضات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجال ہے کہ اس ملک کے ٹھیکیداروں کو کچھ احساس ہو،ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرف نظر دوڑائيں غم و غصے کی لہر ہے، لیکن مجال ہے کہ ملک کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو کوئی فکر ہو۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں نے آج پھر للکارا ہے لہٰذ ہم انہیں اکیلے ہی منہ دیں گے۔ہم ان کے بنائے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، پہلے بھی ان ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔ انہوں نےکہاکہ بلاول میرا اور بے نظیر کا بیٹا ہے، اسے کیا ڈراؤ گے، ان سب کو ہم پی پی والے اکیلے ہی منہ دیں گے اور ہمارے جیالے منہ دیں گے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں نے سو دنوں میں نے بی بی کارڈ دے دیا تھا، آئینی ترمیم کا کام کردیا تھا، انہوں نے سو دنوں میں کچھ نہیں کیا، یہ کہتے ہیں کہ سو دن بہت کم ہیں، جو کام کرنا جانتا ہو اس کے لیے بہت ہیں جسے کچھ نہیں آتا اس کے لیے کچھ نہیں، ان کو سوائے ٹی وی پر بکواس کے اور کچھ نہیں آتا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…