پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں شامل ، منی لانڈرنگ میں ملوث دیگر افراد کیساتھ کیا سلوک کیا جائیگا؟وفاقی کابینہ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل آصف زرداری سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی جب کہ اہم فیصلے بھی کیے گئے۔وزیراعظم آفس میں جاری کابینہ اجلاس کے دوران 20 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے علی رضا عابدی کے لئے دعائے مغفرت کی جب کہ

وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کے والد کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، اس میں ایف آئی اے نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، انہوں نے ایک صوبہ یرغمال بنائے رکھا لہٰذا کابینہ نے فیصلہ کیا ہےکہ 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…