جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سرمایہ کاروں کے تحفظ کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رکھیں گے : ایس ای سی پی

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ایک جدید منصفانہ اور شفاف کپیٹل مارکیٹ کے قیام، کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ اور سرمایہ کاروں اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر، سکیورٹیز اینڈ ایکس چینچ کمیشن آف پاکستان ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے پر عزم ہے۔

ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شام(دسمبر 26 بروز بدھ)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کچھ کمپنیوں کے ریکارڈ تک رسائی کے لئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا۔ ایف آئی اے کی درخواست پر ایس ای سی پی نے فوری طور پر سنئیر افسران کو تعینات کیا اور ایجنسی کو مطلوبہ ریکارڈ تک رسائی فراہم کی گئی۔ ایجنسی کی جانب سے طلب کیا گیا ریکارڈ بھی اور بر وقت فراہم کر دیا گیا۔ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ریکارڈ کی فراہمی اور دفتر کے مختلف حصوں تک رسائی کے عمل کو دونوں اداروں کے باہمی تعاون کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ کارپوریٹ سیکٹر اور کپیٹل مارکیٹ کا اپیکس ریگولیٹر اور ریاست کا ایک ذمہ دار ادارہ ہونے کے ناطے، ایس ای سی پی ملک میں قانون کی عملداریت کو قائم رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے تعاون جاری رکھے گا۔ اسی مقصد کے تحت ایس ای سی پی نے حال ہی میں بنائی جانے والی دو جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے لئے اپنے بہترین افراد فراہم کئے، وسائل اور تکنیکی تعاون فراہم کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…