بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

فیصلہ کن ٹیسٹ میچ : سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 204رنز پر ڈھیر

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

کرائسٹ چرچ (این این آئی) نیوزی لینڈ او ر سری لنکا کے درمیان دوسرے اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 104رنز پر ڈھیر ہوگئی ٗ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ کے دو سرے روز کے اختتام پر دووکٹوں کے نقصان پر 231رنز بناکر مجموعی طورپر 305رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ جمعرات کو کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں

سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 88 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو انجیلو میتھیوز 27 اور سلوا 15 رنز پر کھیل رہے تھے۔ میچ کے دوسرے روز کیویز باؤلرز نے انتہائی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ٗ ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکن ٹیم کے باقی چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ ٹرینٹ بولٹ نے یکے بعد دیگرے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ اس دوران انہوں نے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ سلوا سری لنکا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 21 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ڈیکویلا سری لنکن ٹیم کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد کوئی بھی آئی لینڈرز کھلاڑیوں میں سے وکٹ پر نہ ٹھہر سکا پریرا، لکمل، چمیرا اور کمارا یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے چاروں کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پریرا ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے، لکمل آٹھویں، چمیرا نویں اور کمارا دسویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جن کو ٹرینٹ بولٹ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ٹریٹ بولٹ نے ایک اوور میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم وہ ہیٹ ٹرک نہ کرسکے۔ انجیلو میتھیوز 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں سری لنکن ٹیم کیویز اننگز کے سکور 178 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیویز ٹیم کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرینٹ بولٹ نے 6 ٹم ساؤتھی نے 3 ٗگریندہوم نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔کیویز ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز راوال اور لیتھم نے کیا دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو پہلی وکٹ کی شراکت میں 121 قیمتی رنز کا آغاز فراہم کیا ٗراوال پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 74 رنز بناکر پریرا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ

آؤٹ ہوگئے۔ کپتان کین ولیمسن دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 48 رنز بناکر کمارا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنالئے اور اس کو سری لنکا کے خلاف 305 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی ۔سری لنکا کی طرف سے کمارا اور پریرا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…