ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا ٗ نوازشریف بے قصور ہیں جلد رہا ہو جائینگے ٗن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گی ٗ نوازشریف بے قصور ہیں جلد رہا ہو جائینگے ٗڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے ایک دو دن میں سو ارب کس نے کمائے یہ بھی پی اے سی حساب لے گی ٗ ہماری طرف سے نیب کو دھمکی والی کوئی بات نہیں ٗ موجودہ صورتحال پر اپوزیشن کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے ۔

بدھ کو یہاں مریم اور نگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پہلے دو دن سے حکومتی وزراء میاں شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بننے پر اعتراض کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ کیلئے دھاندلی کا ماحول بنایا گیا ٗاپوزیشن نے شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اس ہاؤس میں 156 ووٹ ہیں ٗمتحدہ اپوزیش کے بھی 156 ووٹ ہیں ٗتین چار ووٹ ان کو کیسے ملے سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چار ووٹوں کی اکثریت سے وزیراعظم کو سلیکٹ کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارلیمانی روایت کے مطابق شہباز شریف چیرمین پی اے سی بنے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کے اعتراضاتی آڈٹ پیراز کو نہیں دیکھیں گے ٗپشاور میڑو کا معاملہ ا شہباز شریف دیکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے سو ارب میں تین میڑو بنائیں اور ان لوگوں نے پشاور میں سو ارب میں کھڈے بنائے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کے آڈٹ پیرا شہباز شریف دیکھیں گے۔ انہوں نے وزیر ریلوے اور وزیر اطلاعات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دونوں وزراء کی ڈیوٹی پی اے سی کے معاملے پر لگائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی اے سی موجودہ حکومت کی پیراز دیکھے گی ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ محمد نواز شریف پر کرپشن کا ایک لفظ بھی نہیں ٗبیٹے سے تنخواہ نہ لے پھر بھی نااہل اور تنخواہ لے تو پھر بھی نااہل تاہم انہوں نے کہاکہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا ٗنواز شریف بے قصور ہیں اور جلد رہا ہوجائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پر ایک بھی الزام اب تک ثابت نہیں ہوا ٗشہباز شریف پر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔ سابق و زیر نے کہاکہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے ایک دو دن میں سو ارب کس نے کمائے یہ بھی پی اے سی نے پتہ لگانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اس حکومت کے خلاف آڈٹ پیراز کا احتساب کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ نیب کاجو قانون وہ ایسا ہی رہنا چاہیے کیونکہ ہم نے تو بھگت لیا ہے اور اب دوسروں کی باری ہے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصل آباد میں لوگوں سے پیسے لیکر فیصلے کروائے گئے ہیں اس اور بھی جے آئی ٹیز بنیں گی ۔انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کام نام لئے بغیر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ چیئرمین نیب سے ملے ٗنیب سے متعلق تحفظات ان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ٗسپریم کورٹ اور نیب میں ان کا داخلہ بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کو شریف برادران کو چور ڈاکو کہتے ہوئے شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ انیس سو ستر میں تمھارے والد کیا تھے ؟ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ 1970میں نوازشریف کا کاروبار تھا

اور اس وقت بھی 10سے 12ہزار افراد ان کے ہاں ملازم تھے ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن پرانہوں نے کہاکہ حکمران لوگوں کا ایک مرحلے کا گھر توڑ رہے ہیں اور بنی گالہ اور لال حویلی کو کوئی نہیں گرا سکتا ٗ فل باڈی ویکس منسٹر ادھر رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ نااہلی چھپانے کیلئے ہماری قیادت ہر الزام لگائے جاتے ہیں۔رانا ثناء للہ نے کہا کہ ڈی چوک میں پنجاب کے ڈاکو،علیمہ خان ،زلفی بخاری کو لاؤ اور دو پھانسی ۔ انہوں نے ایک بار پھر شیخ رشید احمد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پنڈی والے بھی اس کو روکیں یہ شہر کا چہرہ بدنما کر رہا ہے۔

انہوں نے حامد خان کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ فوا د چوہدری کے حوالے سے حامد خان نے اپنی کتاب میں بہت کچھ لکھا ہے ایک دن جے آئی ٹی بنے گی اور سب کچھ سامنے آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ چیئرمین نیب اور چیف جسٹس خود ساختہ ترجمان عام کو روکیں ٗان شخصیات کا نیب اور سپریم کورٹ میں داخلہ بند ہونا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے نیب کو دھمکی والی کوئی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر بیرون ملک چلے گئے ہیں ٗپروڈکشن آرڈر شہباز شریف کے جاری ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال پر اپوزیشن کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ شہباز شریف کے چیک آپ پر بھی باتیں کی جاتی ہیں

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…