بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کے یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر جاری پیغام نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی، معروف بھارتی کرکٹرمحمد کیف کو کپتان کا پیغام برا لگ گیا، سخت ترین ردعمل دیتے ہوئے کیا وارننگ دیدی؟

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان قائداعظمؒ کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے پیغام نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی، بھارتی معروف کرکٹر محمد کیف کا شدید ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی پاکستان قائداعظمؒ کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری پیغام میں

بھارت کو اقلیتوں کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے بھارتی معروف کرکٹر محمد کیف نے کہا ہے کہ ’ ہمیں آپ سے لیکچر کی ضرورت نہیں ہے‘۔عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہے اور ہم یقینی بنائیں گے کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں ہماری اقلیتوں کو برابری کی سطح پر مقام ملے۔‘ انہوں نے مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کی جدوجہد کا آغاز اس وقت کیا جب انہیں یقین ہوچلا کہ ہندو اکثریت مسلمانوں سے برابری کا برتاؤ نہیں کرے گی۔ نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہے اور ہم یقینی بنائیں گے کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں ہماری اقلیتوں کو برابری کی سطح پر مقام ملے۔جنابِ قائد کا تصورِ پاکستان ایک جمہوری، عادل اور شفیق مملکت کا تصور تھا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ قائد اعظم اقلیتوں کو برابر کا شہری بنانا چاہتے تھے۔ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئیے کہ سیاست کے ابتدائی زمانے میں دنیا ہمارے قائد کو “ہندو مسلم اتحاد” کے سفیر کے طور پر پہچانتی تھے۔عمران خان کے اس پیغام پر بھارتی کرکٹر محمد کیف نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں آپ سے لیکچر کی ضرورت نہیں ہے۔‘انہوں نے مزید کہاکہ تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے حصے میں 20 فیصد اقلیتیں آئیں تھیں جبکہ آج ان کی تعداد گھٹ کے

صرف دو فیصد رہ گئی ہے۔دوسری جانب بھارت میں اقلیت کی آبادی نمایاں طور پر بڑھی ہے۔‘پاکستان اقلیتوں کے حوالے سے ہمیں لیکچر دینے والا آخری ملک ہونا چاہئے۔‘عمران خان نے بھارت کو مسلسل دوسری باراقلیتوں کے موضوع پر تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ اس سے قبل بھی ایک پروگرام میں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت میں پرتشدد ہجوم پرفلم اداکارنصیرالدین شاہ کے بیان کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم مودی حکومت کودکھائیں گے کہ اقلیتوں سے کیسا برتاؤکیا جاتا ہے۔بھارت میں بھی لوگ کہہ رہے ہیں کہ اقلیتوں سے دیگرشہریوں جیسا برتاؤنہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…