جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو دھچکا ٗ حارث سہیل میچ سے باہر ٗ شان مسعود شامل

datetime 26  دسمبر‬‮  2018 |

سینچورین(این این آئی)جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو دھچکا ٗ حارث سہیل گھٹنے میں تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ان کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سینچورین میں کھیلے جانے والے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا۔ٹاس سے قبل ہی پاکستان ٹیم کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب حارث سہیل گھٹنے میں تکلیف کے باعث میچ سے باہر

ہوگئے جبکہ ان کی جگہ پر شان مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔پاکستان ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخر زمان، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیاد فاف ڈوپلیسی کر رہے تھے جبکہ ڈین ایلگر، ایڈن مارکرام، ہاشم آملہ، تھیونس ڈی بریون، ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، کیشو مہاراج، ڈیل اسٹین، کگیسو رباڈا اور ڈوان اولیویئر ٹیم کا حصہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…