بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

جانتا ہوں تم ارب پتی کیسے بنے؟انصاف بھی ہو گا اور پھائے بھی اسی عدالت سے لگو گے!!چیف جسٹس نے کسے پھانسی کی خبر سنا دی، یہ شخص کون ہے اور کیا کرتا رہا ہے؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل ندیم کھوکھر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کر لیا گیا، چیف جسٹس نے شفیع کھوکھر سے مکالمہ کرتے ہوئے تم نے پٹواریوں کو ساتھ ملا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، انصاف بھی ہو گا اور پھائے بھی اسی عدالت سے لگو گے، آج تک جو کرتے رہے اس پر خدا کا خوف نہیں آیا، بیواوں اور یتیموں کی زمینیں ہڑپ کر گئے،

میں ہمیشہ سے تمہیں جانتا ہوں، بتا ارب پتی کیسے بنے۔منگل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زمینوں پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے افضل کھوکھر کی زمینوں کو یکجا کرنے والے کنسولیڈیشن کلیکٹر، تحصیلدار اور پٹواری کو پیش کرنے کا حکم دیا اور شفیع کھوکھر کو ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کیا۔ چیف جسٹس نے کہا شفیع کھوکھر سے تفتیش کر کے آج ہی رپورٹ دیں، آپ گھبرائیں مت گرفتار نہیں کیا جا رہا صرف تفتیش کرنی ہے۔ چیف جسٹس نے شفیع کھوکھر سے مکالمہ کرتے ہوئے تم نے پٹواریوں کو ساتھ ملا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، جس پر شفیع کھوکھر نے کہا مجھے آپ سے انصاف کی توقع ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انصاف بھی ہو گا اور پھائے بھی اسی عدالت سے لگو گے، آج تک جو کرتے رہے اس پر خدا کا خوف نہیں آیا، بیواوں اور یتیموں کی زمینیں ہڑپ کر گئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں ہمیشہ سے تمہیں جانتا ہوں، بتا ارب پتی کیسے بنے، آپ لوگ اپنے علاقے کے بادشاہ بنے ہوئے تھے آپ کے خلاف لوگ عدالت جانے سے ڈرتے تھے، سب سے پہلے انصاف ان مسکینوں کے ساتھ ہو گا جن کی زمینیں آپ ہڑپ کر گئے، 1977 میں نیاز بیگ سکیم منظور ہوئی اس کے بعد کس قانون کے تحت 2014 میں افضل کھوکھر کی زمین یکجا کی گئی، پہلے زمینوں پر قبضہ کیا بعد میں کنسولیڈیشن کروا لی۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…