جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،یکطرفہ احتساب سیاستدانوں کیخلاف ہو رہا ہے، 26 دسمبر کو اہم فیصلے ،27 کو کیا کریں گے؟پیپلزپارٹی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ 26 دسمبر کو اہم فیصلے ہونے ہیں،27 کو بڑا ردعمل سامنے آئیگا، یکطرفہ احتساب سیاستدانوں کیخلاف ہو رہا ہے، آصف زرداری ماضی کی طرح سرخرو ہونگے، سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے، جے آئی ٹی بننا کوئی نئی بات نہیں، ریفرنسز سے گھبرانے والے نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو سینیٹر شیری رحمن ، فرحت اللہ بابر اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ تاریخ میں آج دو اہم کیسز کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے، جے آئی ٹی رپورٹ سیاسی مخالفین نے بنائی ہے، جے آئی ٹی بننا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی صرف تحقیقاتی رپورٹ ہے، سلائیڈز کے ذریعے بریفنگ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں اس رپورٹ سے نہ ہی قیادت گھبرانے والی ہے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ زرداری صاحب کیخلاف ایک الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے کسی شخص کی ٹانگ کے ساتھ بم باندھ کر بینک بھیجا وہ الزام کیا ثابت ہوا؟ کیا اس الزام کا ہوا؟۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہم صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یکطرفہ احتساب صرف سیاستدانوں کیخلاف ہو رہا ہے، ہم اس مقدمے میں بھی ماضی کی طرح سرخرو ہونگے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ واضح طور پر جے آئی ٹی کی رپورٹ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ شہزاد اکبر کی ابھی ابھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ایسا نہ ہو کہ ایک انوکھا لاڈا ہو اور دوسروں پر ریفرنسز بنیں۔ شیری رحمن نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ نیا پاکستان ہے؟، کیا یہ مدینہ کی ریاست ہے؟ ، نئے پاکستان میں یہ کام ہونے ہیں؟، اگر ایسا ہونا ہے تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے اب بھی کرینگے،

ہمارے لئے یہ کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتساب سے کبھی نہیں گھبرائی ، پیپلز پارٹی کا احتساب ہمیشہ ہوتا رہا ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے اور صاف شفاف طریقے سے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو بڑا ردعمل سامنے آئے گا۔ اس موقع پر نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور چھبیس دسمبر کو اہم فیصلے ہونگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کل کہاں بیٹھا تھا ، فواد چودھری کے بارے میں کیا بات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…