منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

شاہ رخ کے پاکستانی پرستار کی بھارتی جیل سے رہائی ،جانتے ہیں سوات کا عبداللہ کتنے سال قید میں رہا؟

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان سے ملاقات کے جنون میں واہگہ بارڈرکے راستے غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے والے پاکستانی لڑکے عبداللہ کو 26 دسمبر کو پاکستان کے حوالے کیا جائیگا۔سوات کے علاقے مینگورہ سے تعلق رکھنے والے 20سالہ عبداللہ کو25 مئی 2017 ء کو بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اْس وقت گرفتار کیا تھا ٗجب اْس نے واہگہ بارڈر کی زیرو لائن کو غیر قانونی طریقے سے عبور کیا تھا۔

مینگورہ سے تعلق رکھنے والا عبداللہ تقریباً ایک سال اور 7 ماہ کا عرصہ بھارتی جیل میں قید رہا۔عبداللہ کی حراست کے فوراً بعد پنجاب رینجرز نے پی ایس ایف اہلکاروں سے اس کی واپسی کامطالبہ کیا تاہم بی ایس ایف نے یہ موقف اپنایا کہ اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد ہی اسے واپس کیا جائیگا۔ صورتحال میں بھارتی بارڈر فورس نے عبداللہ کو امرتسرکی مقامی عدالت میں پیش کیا جس کے حکم پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر 9 جون 2017 تک کیلئے جیل بھیج دیا۔بھارتی بارڈر فورس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عبداللہ کے قبضے سے انہیں پاکستانی پاسپورٹ اور 9 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔سارے واقعہ کے بعد سوات میں جب عبداللہ کے گھر والوں سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اْس کا علاج بھی جاری تھا۔عبداللہ کے بھائی نے بتایا کہ عبداللہ کو بالی ووڈ کے اداکاروں اور خاص طور پر شاہ رخ خان سے ملنے کا جنون کی حد تک شوق تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ عبداللہ کو بی ایس ایف نے گرفتار کیا ہے۔بھارتی حکام نے بتایا کہ جیل میں قید دونوں پاکستانیوں جن میں کراچی کے عمران وارثی اور سوات کے عبداللہ شامل ہیں ، انہیں ایک ساتھ 26 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستا نی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…