جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

آئندہ 24گھنٹوں کےدوران موسم مزیدکتنا سرد ہوگا؟ رات کو درجہ حرارت کتنا گرنے والا ہے؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں آج (منگل)اورکل(بدھ)25اور 26 دسمبر کو موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 8 سے 9ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،جبکہ پیرکو کم سےکم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ

ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے 25اور 26دسمبر کو موسم مزید سرد ہونے اور درجہ حرارت 8 سے 9ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ٗ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی اور بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقے صبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیت میں رہے ادھر دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور موٹر وے کو کئی مقامات پر ٹریفک کو عاضی طور پر بند کر دیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے حکام نے شہریوں سے دوران سفر محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…