منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر بھی صحیح عربی زبان کو رائج کیا جائے ، خالد الفیصل

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آخری آسمانی کتاب کیلئے ہماری زبان عربی کا انتخاب کرکے ہمیں اعزاز بخشا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری پیغمبر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ہمارے یہاں ہی مبعوث کیا۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان عربی بنائی۔ اسکا تقاضا ہے کہ ہم عربی زبان کی اہمیت کو محسوس کریں۔یہ واحد زبان ہے جو ابتداء سے لیکر آج تک اپنی اصل شکل میں استعمال کی جارہی ہے۔ یہ وہ زبان ہے جو کسی اور زبان سے نہیں نکلی بلکہ یہ اپنے آپ میں خود مختار زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک گفتگومیں خالد الفیصل نے ان عربوں پر کڑی نکتہ چینی کی جو گفت و شنید میں عربی کے ساتھ غیر ملکی زبانوں کے مفردات استعمال کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار متکلم کی ثقافت کا ترجمان ہے نہ عربی ثقافت کے عروج کا آئینہ دار۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہمیں عربی زبان کو معاشرے کی جملہ ضرورتوں کے اظہار کا حقیقی وسیلہ بنانے کیلئے اسے سوشل میڈیا پر بھی رائج کرنا ہوگاتاکہ تبدیلی کا دھارا ہمارے عوام کو عربی زبان سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہ کردے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں اپنے آپ پر فخر ہے ، اگر ہمیں اپنا عرب تشخص پیارا ہے تو ہمیں اسلامی عرب زبان کے مقام و رتبے کی حفاظت کے حوالے سے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…