بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

10 کھرب بوئیں سونگھنے والی ہماری ناک کونسی بو نہیں سونگھ سکتی؟

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ اس گھاس کی بو سونگھ سکتے ہیں جو قریب ہی کوئی کاٹ رہا ہو، آپ اس مزیدار تکے کی مہک سے محظوظ ہوسکتے ہیں جو کسی ہوٹل سے آرہی ہوتی ہے اور ہاں آپ بدبو کو بھی سونگھ سکتے ہیں جو کسی کے جوتے اتارنے پر پھیلتی ہے۔

درحقیقت طبی جریدے نیچر میں شائع ایک تحقیق کے مطابق آپ کی ناک دس کھرب بوئیں سونگھ سکتی ہیں۔ مگر ایک چیزآپ کی ناک نہیں کرسکتی اور وہ ہے آپ کے اپنے جسم سے اٹھنے والی بو یا بدبو۔ جی ہاں مانیں یا نہ مانیں لوگوں کی سونگھنے کی حس اپنے جسم کے بارے میں کچھ زیادہ کام نہیں کرتی اور یہ کوئی نقصان دہ نہیں بلکہ اچھی چیز ہے۔ جی واقعی یہ اچھا امر ہے۔ امریکا کے مونیل کیمیکل سنسز سینٹر کے مطابق لوگ کسی بھی جگہ کسی بی قسم کی نئی یا عجیب بو سونگھ لیتے ہیں جو انہیں خطرے سے بھی آگاہ کرتی ہے جیسے جلنے کی بو یا کوئی اچھی چیز پکنا۔ انسان سونگھنے میں جانور سے بھی تیز اس طرح کی بوئیں جب ناک میں موجود ریسیپٹرز سے گزرتی ہیں تو وہ مخصوص کیمیائی مرکبات کی شناخت کرتے ہیں اور الیکٹریکل سگنل دماغ کو بھیج کر ہمیں اس بارے میں بتاتے ہیں کہ دور بھاگنا ہے (آگ لگنے پر) یا قریب (کھانے کی جانب)۔ تو اگر ہماری سونگھنے کی حس جسمانی بو کو محسوس کرنے لگے تو آپ دیگر بوئیں یا زیادہ اہم بوئیں شناخت کرنے سے قاصر ہوجائیں گے۔  ناک ہی نہیں آنکھیں بھی سونگھنے میں مددگار، تحقیق ویسے اگر کبھی آپ کو لگے کہ جسم سے بو آرہی ہے تو درحقیقت وہ جسم سے نہیں آپ کے لباس کی ہوسکتی ہے۔ اسی طرح آپ اپنی جسمانی بو سونگھنے کے لیے سر پر مالش کریں اور پھر انگلیوں کو سونگھیں یا اپنے گھروالوں سے بھی یہ جان سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…