قاہرہ(این این آئی)مصر میں شمالی سینائی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 28 شدت پسند ہلاک گئے۔جبکہ فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی گزشتہ 24گھنٹے سے مسلسل جاری ہے ،غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایاکہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی
موجودگی کی اطلاع پر مصر کے علاقے صحرا سینائی میں آپریشن کیا،اس موقع پر سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان کئی گھنٹے مقابلہ جاری رہا،مصری سیکورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ شدت پسند اہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔واضح رہے کہ سینائی کے علاقے میں اس سے قبل بھی کئی آپریشن ہوچکے ہیں۔اور شدت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکاہے۔