جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کی شاندار واپسی،پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور تحریک انصاف کو بڑا سرپرائز،ملک بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج جاری

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) ضمنی بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی، حیدر آباد اور میرپور خاص میں ایم کیو ایم پہلے نمبر پر ہے، کراچی غربی اور اندرون سندھ پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا جبکہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔اتوار کو سندھ اور خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی اور وسطی میں ایم کیو ایم آگے،

ضلع غربی میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ ضلع وسطی کی یو سی 13 ایم کیو ایم کے نام رہی۔ یو سی21 سے متحدہ کے مستفیض فاروقی جیت گئے۔ یو سی 14 وارڈ نمبر 4 پر اے این پی کے عمر علی کامیاب رہے۔ ضلع غربی کی یو سی 41 پر پیپلز پارٹی کے اصغر علی شاہ کو فتح حاصل ہوئی۔ یو سی 26 بھی پی پی کے نام رہی۔ یو سی 40 لیاقت آباد کی سیٹ متحدہ کے ناظم الدین کے نام رہی جبکہ پی ٹی آئی ایک سیٹ لے سکی۔حیدر آباد میں یو سی 21 پر ایم کیو ایم کے پرویز وسیم اور یو سی 53 پر سجاد علی شاہ جبکہ یو سی 53 پر پیپلز پارٹی کے سجاد شاہ 1393 نے میدان مار لیا۔میرپور خاص کی تین سیٹوں پر متحدہ جیت گئی،۔ وارڈ نمبر 6 میں رئیس الدین 451، وارڈ نمبر 39 میں جنید قریشی 681، وارڈ 23 میں عمران قریشی کامیاب رہے، نواب شاہ میں پیپلز پارٹی نے انتخابی میدان مارا۔سوات کی یو سی سیدو شریف پی ٹی آئی کے سہل سلطان، یونین کونسل شین پر رشید الرحمان، گلکدہ میں شہزاد خان کامیاب قرار پائے۔ یونین کونسل کانجو اے این پی کے فیاض کے نام رہی، گلی باغ سے مسلم لیگ ن کے سہراب خان جیت گئے۔لوئر دیر کی یو سی حیاسری سے جماعت اسلامی کے رحیم اللہ، خال سے اخونزادہ کلیم اللہ اور طورمنگ سے فراموش خان نے کامیابی سمیٹی۔کوٹکی سے پی ٹی آئی کے سالم خان، کوٹو میں عاصم شعیب اور منجائی میں حجاج نے میدان مارا۔ چارسدہ کی یو سی حصارہ نہری میں پیپلز پارٹی کے ارسلان خان، گنڈھیری میں قومی وطن پارٹی کے غنی الرحمن اور یو سی زیم میں ذاکر اللہ کامیاب رہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…