اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کو برآمدات سے 113ارب ڈالرکی رقم غیر ملکی زرمبادلہ سے حاصل ہوئی ، سب سے زیادہ رقم مالی سال 2013-14میں25ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئی، جبکہ گزشتہ تین سالوں میں 178ملین ڈالر سے زائد مالیت کی ایک لاکھ 10ہزار 274میٹرک ٹن کپاس برآمد کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان نے برآمدات سے 113.198بلین ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ کمائے ،مالی سال 2013-14میں 25.110بلین ڈالر کے زرمبادلہ کمائے گئے ، مالی سال 2014-15کے دوران 23.667ارب ڈالر کی رقم غیر ملکی زرمبادلہ سے حاصل ہوئی ، مالی سال 2015-16میں 20.787ارب ڈالر کے زرمبادلہ کمائے گئے ،مالی سال 2016-17میں 20.422بلین ڈالر کی رقم زرمبادلہ سے حاصل ہو ئی، جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوران 23.212بلین ڈالر کے زر مبادلہ بر آمدات سے حاصل ہو ئے ۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک سے 178.427ملین ڈالر مالیت کی 110274میٹرک ٹن کپاس بر آمد کی گئی ، مال مالی سال 2015-16 میں 76ملین ڈالر سے زائد مالیت کی 49550میٹرک ٹن کپاس بر آمد کی گئی ، جبکہ مالی سال 2016-17میں 43ملین ڈالر سے زائد مالیت کی 25462 میٹرک ٹن کی کپاس بر آمد کی گئی ، مالی سال 2017-18 میں 58ملین ڈالر سے زائد مالیت کی 35262میٹرک ٹن کپاس برآمد کی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کو برآمدات سے 113ارب ڈالرکی رقم غیر ملکی زرمبادلہ سے حاصل ہوئی ، سب سے زیادہ رقم مالی سال 2013-14میں25ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئی، جبکہ گزشتہ تین سالوں میں 178ملین ڈالر سے زائد مالیت کی ایک لاکھ 10ہزار 274میٹرک ٹن کپاس برآمد کی گئی۔