ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی زبردست پوزیشن

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی جس کے مطابق پاکستان پہلے نمبر پر براجمان ہے۔پاکستان کی گزشتہ ایک برس سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی جاری ہے اور رواں سال کے اختتام پر بھی اسے اس کا پھل مل گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان 138 پوائنٹس کے بعد بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

سرِفہرست 10 ٹیموں میں بھارت 126 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقہ 114 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر ہے۔اسی طرح بیٹنگ کے شعبے میں سرفہرست کھلاڑی پاکستان کے بابر اعظم ہیں جنہوں نے 858 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔پاکستان کے فخر زمان تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پہنچ گئے ٗ اس فہرست میں تیسرے پاکستانی کا نمبر 28واں ہے جس پر 542 پوانٹس کے ساتھ موجود ہیں۔بیٹنگ کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے اور آسٹریلین کپتان ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔باؤلنگ کے شعبے کی صورتحال بیٹنگ سے کچھ بہتر دکھائی دیتی ہے جہاں ابتدائی 10 ناموں میں پاکستان کے تین باؤلرز شامل ہیں۔باؤلنگ میں ٹی ٹوئنٹی جیسی تیز کرکٹ میں اسپن کا شعبہ کامیاب رہا ہے جہاں سرِفہرست 10 باؤلرز میں 9 اسپنر شامل ہیں۔افغانستان کے نوجوان لیگ اسپنر راشد خان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر ہیں ٗاسی طرح نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی چھٹے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ساتویں، پاکستان کے فہیم اشرف آٹھویں، پاکستان کے عماد وسیم نویں اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے کیونکہ ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں پاکستان کا صرف ایک ہی کھلاڑی شامل ہے۔آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ دوسرے پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تیسرے پر افغانستان کے محمد نبی موجود ہیں۔پاکستان کے محمد حفیظ 192 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے بعد پاکستان کے دوسرے کھلاڑی کا نمبر 13واں ہے جہاں شعب ملک 163 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…