ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سوڈان،عوام کو حکومت کے خلاف احتجاج پر اکسانے والارکن پارلیمنٹ گرفتار

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)سوڈان میں ملک گیر احتجاج کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے ایک سرکردہ رکن کو حراست میں لے لیا ۔گرفتاررکن پر عوام کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانے اور اکسانے میں ملوث سیل کی سرپرستی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔پولیس نے سادہ کپڑوں میں ملبوس فوجی اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا ہے جو حکومت کے خلاف احتجاج میں پیش پیش رہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر عمر البشیر کے ایک معاون خصوصی نے کہا کہ احتجاج اور مظاہرے اپنے فطری راستے سے ہٹ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈانی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی کو احتجاج کی آڑ میں تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے۔صدر کے معاون نے کہاکہ جن ریاستوں?میں احتجاج کیا گیا ان میں گرفتاریاں کی گئی ہیں اور احتجاج منظم کرنے والے کئی افراد دوسرے علاقوں سے وہاں آئے ۔خیال رہے کہ مہنگائی کے خلاف سوڈان میں جمعہ اور ہفتہ کے روز ملک گیر احتجاج ہوا ہے۔ سوڈان میں احتجاج کی لہر بدھ کے روز حکومت کی جانب سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہوئی تھی۔ احتجاج کے دوران پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب مظاہرین پرتشدد مظاہروں کے دوان بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کرنے کا بھی الزام عاید کیاجاتا ہے۔حکومت نے کئی ریاستوں میں احتجاج کے پیش نظر ہنگامی حالت اور رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ خرطوم اوردوسرے علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…