ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

ریاست مدینہ کا نام لینا اور عمل نہ کر نا یہ کتنا بڑا جرم ہے ؟ حکومت اور مولانا طارق جمیل سے جواب طلب کرلیاگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کا نام لینا اور عمل نہ کر نا یہ کتنا بڑا جرم ہے ؟ پاکستان میں جو آج کل ہورہاہے ایسا ریاست میں مدینہ میں تو نہیں تھا ٗ مولانا طارق جمیل کی بہت عزت کرتا ہوں ٗ پہلی بار انہوں نے سیاست پر بات کی ہے ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال پر سید خورشید شاہ نے کہاکہ اس کو صرف سیاست کیلئے یہ تو نہیں کہناہے کہ ریاست مدینہ کی طرح چلنا ہے۔ انہوں

نے کہاکہ مولانا طارق جمیل کی بہت عزت کرتا ہوں اور انہوں نے پہلی بار سیاست پر بات کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ میں یہ نہیں تھا جو آج کل پاکستان میں ہورہاہے ۔ سید خورشید شاہ نے سوال کیا کہ ریاست مدینہ کا نام لینا اور عمل نہ کر نا یہ کتنا بڑا جرم ہے ؟ اس کا جواب مولانا طارق جمیل دیں ۔ایک اورسوال پر سید خورشید شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی اور ان کے لوگ ریاست مدینہ کا نعرہ لگاتے ہیں وہ اس پر عمل بھی کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…