بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

صحت کے لیے سونے کی بہترین پوزیشن کونسی ہے؟

datetime 21  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی بار رات بھر اچھی نیند کے باوجود آپ بیدار ہونے کے بعد طبیعت کو بوجھل اور جسم میں درد محسوس کرتے ہیں۔ یقیناً اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر طبی سائنس کے مطابق سونے کی پوزیشن بھی آپ کی صحت پر بہت زیادہ اثرات مرتب کرتی ہے۔

گردن کے درد سے لے کر سانس لینے میں مشکل تک، سونے کے لیے آپ کا منتخب انداز طبی مسائل میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ سونے کا انداز خوفناک خوابوں کا باعث؟ سیدھا لیٹنا پشت کے بل لیٹنا سر، گردن اور ریڑھ کی ہڈی کو قدرتی پوزیشن میں رکھنے میں مدد دیتا ہے، یہ ان افراد کے لیے بہترین انداز ہے جو ان حصوں میں درد کے شکار ہوں، تاہم اگر آپ خراٹے اور سانس رکنے یعنی سلیپ اپینیا کے مریض ہیں تو یہ پوزیشن ان کو مزید بدتر بناتی ہے۔ ایسی حالت میں ایک موٹے تکیے کو اپنے سر کے نیچے رکھیں جو سر اور گردن کو کچھ اوپر رکھ سکے جس سے ان مسائل کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ دائیں یا بائیں پہلو پر لیٹنا اگرچہ یہ پوزیشن گردن اور کمر درد کی روک تھام کے لیے بہترین ہے، جس کے دوران خراٹوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ دوران حمل بھی ماہرین اسے بہتر قرار دیتے ہیں مگر یہ پوزیشن بازﺅں اور ٹانگوں کے اعصاب کو نقصان پہنچا سکتی ہے، اس سے بچنے کے لیے ایک تکیہ ٹانگوں کے درمیان رکھیں تو اعصاب پر اضافی دباﺅ نہیں پڑتا۔ سونے سے قبل کی چند عام عادات جو پورا دن خراب کردیں الٹا لیٹنا طبی ماہرین اسے بدترین پوزیشن قرار دیتے ہیں جس میں جلد کے قدرتی گولائی کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جوڑوں اور مسلز پر دباﺅ پڑتا ہے جو کہ مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اور ہاں اس پوزیشن کے نتیجے میں گردن گھنٹوں تک ایک جانب مڑی رہتی ہے جو کہ اس میں درد کا خطرہ بڑھاتی ہے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…