بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف نے اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقوم کو نکلوانے کیلئے فیملی عدالت سے رجوع کر لیا،4بینک اکاؤنٹس میں کتنی رقم موجود ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد محمد نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز (مرحوم )کے اکاؤنٹس میں موجود رقوم کو نکلوانے کے لیے سول کورے میں فیملی عدالت سے رجوع کر لیا۔نواز شریف کی جانب سے دی گئی درخواست میں انداج وفات سرٹیفکیٹ ساتھ لف ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز 9ستمبر 2018ء کو وفات پاگئی تھیں۔کلثوم نواز کے 4بینک اکاؤنٹس تھے جن میں 93لاکھ 31ہزار سے زائد کی رقم موجود ہے، حبیب بنک

کی برانچ شریف ایجوکیشن سٹی میں 15لاکھ 50ہزار 880روپے موجود ہیں، اسٹینڈرڈ چارٹر گلبرگ برانچ میں 73لاکھ 85ہزار 691روپے موجود ہیں، الائیڈ بینک میں 13لاکھ، یو بی ایل جوہر ٹاؤن میں 3لاکھ 81ہزار سے زائد رقم موجود ہیں، بیگم کلثوم نواز کیخلاف کوئی بھی رقم واجب الادا نہیں ہے۔نواز شریف کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے بینک اکاؤنٹس میں موجود 93 لاکھ 31 ہزار 922 روپے کے حصول کے لئے سیکشن رپورٹ دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…