پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کراچی ، جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،انور مجید کے گھر چھاپے کے دوران اہم شخصیات کی بیرون ملک جائیداد کے ثبوت بھی مل گئے،سنسنی خیز انکشافات

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انور مجید کے گھر چند روز قبل ہونے والے چھاپے میں اہم دستاویزات مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کو انور مجید کے گھر سے اہم دستاویزات مل گئی ہیں،

10 دسمبر کو کلفٹن میں انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا۔چھاپا جے آئی ٹی ممبران کی جانب سے مارا گیا تھا، جس میں سندھ کی اہم شخصیات کی بیرون ملک جائیداد کے ثبوت بھی مل گئے۔جے آئی ٹی نے اومنی گروپ، لکی انٹرنیشنل اور ایک نجی کمپنی کی دستاویزات بر آمد کیں، بلاول ہاؤس کراچی کا خرچہ بھی نجی کمپنی کے ذریعے کیا گیا، جے آئی ٹی نے اہم دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی۔تحویل میں لی گئیں دستاویزات کی تفصیل بھی جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ بنا دی گئی۔واضح رہے کہ دس روز قبل منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انور مجید کے گھر پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے چھاپا مارا، جے آئی ٹی ارکان نے گھر سے کاغذات اور لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا تھا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ انور مجید کے اومنی گروپ پر ہاکی اسٹیڈیم کے قریب چھاپا مارا گیا تھا، انور مجید کا گھر کلفٹن کے علاقے دو تلوار پر واقع ہے۔دس دن قبل منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی پیش ہوئے تھے، انھوں نے عدالت میں انور مجید کے بیٹوں سے بھی ملاقات کی۔  جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انور مجید کے گھر چند روز قبل ہونے والے چھاپے میں اہم دستاویزات مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کو انور مجید کے گھر سے اہم دستاویزات مل گئی ہیں، 10 دسمبر کو کلفٹن میں انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…