جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، یکم جولائی کو کیا ہونے والا ہے؟جہانگیر ترین کا بڑا سرپرائز، اعلان کردیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا، صوبہ پی ٹی آئی دور میں بنے گا، احتساب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اسی لئے تو سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے،نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم چلائیں گے، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے ٗ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں۔ جمعرات کو جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دور میں بنے گا ٗ کام جاری ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بننے میں بہت سے مسائل ہیں، پانی، این ایف سی ایوارڈ کی سینیٹ میں منظوری لی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکرٹریٹ بن جائے گا، مسلم لیگ (ن) نے گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کیاتھا، گنے کا ریٹ 180روپے فی من ملے گا، نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ہے، 24 دسمبر کو رپورٹ منظرعام پر آئے گی، یہ دولت بچانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے لیکن سب کچھ سامنےآجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اسی لئے تو سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے، چاہتے ہیں کہ اسمبلی چلے، اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…