بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کیلئے ایئر لائینز کے کرائے مقرر کر دیئے،کتنا کرایہ ہوگا،تفصیلات جاری،ایئرلائینز کو حکم نامہ موصول

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کیلئے ایئر لائینز کے کرائے مقرر کر دیئے، ملک بھر سے عازمین کو 2 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، کرایہ 95 ہزار سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ہوگا، حج آپریشن کرنے والی تین ایئرلائینز کو حکم نامہ موصول ہوگیا۔ جمعرات کوآئندہ سال حج پر جانے والوں کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کرائے کا اعلان کر دیا گیا۔ حج 2019 کے لیے ملک بھر کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نارتھ زون میں لاہور، پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد،

سیالکوٹ، رحیم یار خان، ملتان شامل ہیں۔ جن کے دو طرفہ جہاز کا کرایہ ایک لاکھ 5 ہزار 674 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ساوتھ زون میں کراچی، سکھر اور کوئٹہ کو شامل کیا گیا ہے۔ساوتھ زون والے عازمین کے ٹکٹ کی قیمت 95 ہزار 448 روپے مقرر کی گئی ہے، کرائے سے متعلق پی آئی اے سمیت تین ایئر لائینز کو حکم نامہ موصول ہو گیا ہے۔ اس بارکوئٹہ سے عازمین براہ راست اپنے ہی شہر سے حجاز مقدس جائیں گے، اس سے قبل کوئٹہ والوں کو پہلے کراچی آنا پڑتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…