لاہور ( این این آئی) کم عمری کی شادی کے خلاف ’’دی چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 1929‘‘میں ترمیم کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادیا گیا۔ترمیمی بل تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ بل کے سیکشن 2 میں چائلڈ کی تعریف میں 18سال سے کم عمر کے فرد(بچہ یا بچی)کو چائلڈ تصور کرنے کی ترمیم دی گئی ہے۔موجودہ قانون
میں 18سال سے کم عمر بچہ اور 16سال سے کم بچی کو چائلڈ تصور کیا جاتا ہے۔جبکہ سیکشن 5,4 اور 6میں کم عمری کی شادی کرانے والے، مددگار، والدین اور گارڈین کی عام سزا کو قید بامشقت سزا کرنے کی ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ بل کے متن کے مطابق دی چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ میں ترمیم کر کے لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر 16سال سے بڑھا کر 18سال مقرر کیا جائے۔