کرا چی(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن سندھ نے پا کستان تحر یک انصاف کی جانب سے پا کستان پیپلز پا رٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری کی نا ا ہلی کے خلاف در خواست قبو ل کر نے سے انکار کر تے ہو ئے الیکشن کمیشن اسلام آباد جا نے کی ہدا یت کر دی،جمعرات کو پی ٹی آئی نے آصف علی زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن سندھ میں درخواست جمع کرا ئی تھی، درخواست
پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے جمع کرائی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری نے الیکشن نا مز دگی پیپرز میں اپنی امریکہ کی جائیداد کو ظاہر نہیں کیا، آصف زرداری اب صادق اور امین نہیں رہے،الیکشن کمیشن انہیں قومی اسمبلی کے لئے نااہل قرار دے، الیکشن کمیشن سندھ نے تحریک انصاف کی درخواست لینے سے انکار کرتے ہوئے خرم شیر زمان کو الیکشن کمیشن اسلام آباد جانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن سندھ نے کہا کہ دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خان نے خرم شیر زمان کی درخواست واپس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس آپ کی درخواست نہ سننے کا اختیار ہے اور نہ ہم آپ کی درخواست وصول کریں گے آپ الیکشن کمیشن اسلام آباد سے رجوع کریں وہی ایک موزوں راستہ ہے اگر آپ کو ہمارے کسی فیصلے سے اعتراض ہے تو آپ سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں یا سپریم کورٹ چلے جائیں۔ واضح رہے کہ معروف صحافی ارشد شریف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ دبئی کے علاوہ آصف زرداری کی امریکہ کے شہر نیویارک میں بھی مبینہ طور پر پراپرٹی ہے اور دنیا کے مہنگے ترین شہر نیویارک میں آصف زرداری کا ایک اپارٹمنٹ ہے۔زرداری کی اس مبینہ جائیداد کی دستاویزات بھی ہمارے پاس ہیں۔نیویارک کا یہ اپارٹمنٹ آصف زرداری کے نام پر
ہے جو کہ 2007میں خریدا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کی فروخت کے معاہدے ’سیل کنٹریکٹ ‘کی تاریخ دستاویزات میں 16نومبر 2006درج ہے جبکہ یہ اپارٹمنٹ آصف زرداری کے نام 12جون 2007کو ٹرانسفر ہوا اور اس کی قیمت 5لاکھ 30ہزار ڈالر بنتی ہے۔ دوسری جانب معروف صحافی عمران یعقوب نے آصف زرداری کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ
ممکنہ طور پر پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین کو بینظیر بھٹو کی برسی کے بعد گرفتار کر لیا جائیگا۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کی مشرف دور میں رہائی کے بعد وہ ابو ظہبی میں مقیم اپنی اہلیہ اور پاکستان کی سابق خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے پاس چلے گئے تھے اور جب بینظیر بھٹو نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو آصف زرداری اپنے علاج کے سلسلے میں امریکہ میں
مقیم رہے اور اس دوران ان کے نیویارک میں ایک اپارٹمنٹ میں اپنے کتوں کے ساتھ مقیم رہنے کا ذکر اس وقت کی میڈیا رپورٹس میں بھی سامنے آیا تھا۔ اس وقت بعض صحافتی اور سیاسی حلقوں میں یہ بات بھی گردش کرتی رہی ہے کہ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور آصف زرداری نیویارک منتقل ہو چکے ہیں تاہم جب بینظیر بھٹو نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تو اس وقت یہ افواہیں آصف زرداری کو ابوظہبی سے پاکستان آنیوالی بینظیر بھٹو کے ساتھ دیکھ کر دم توڑ گئی تھیں۔