کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے معاشی و اقتصادی پالیسیوں میں مشاورت کے حوالے سے پاکستان بزنس کونسل کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایف پی سی سی آئی اپنی اندرونی سیاست اور اختلافات کے باعث انتہائی غیرموثر ہو کر رہ گئی ہے ۔معاشی و اقتصادی پالیسیوں میں مشاورت کے حوالے سے اوور سیز انوسٹرز چیمبرز بھی انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہے ۔حکومتی حلقوں میں ان دونوں تنظیموں کو معاشی پالیسیوں سے متعلق
معاملات میں مشاورت کیلئے انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے ۔دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے غیر موثر ہوتے ہوئے کردار کے باعث حکومت کی جانب سے قائم کردہ کونسل آف بزنس لیڈرز میں ایف پی سی سی آئی کو نمائندگی دینے کی زحمت تک نہیں کی ،تاہم بعد میں احتجاج کرنے پر انہیں اس کونسل میں محدود نمائندگی دی گئی ،اس وقت حقیقت یہ ہے کہ تاجر و صنعتکاروں کی واحد نمائندہ تنظیم ہونے کی دعویدار محض فوٹو سیشنز اور قائمہ کمیٹیوں کے گرد ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔