ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

الجزائر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ 21 جنگجو مارڈالے

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجیئر(نیوزڈیسک )الجزائر میں حالیہ برسوں میں سب سے بڑے فوجی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے کم از کم 21 جنگجو ہلاک کردیئے ہیں جن کا تعلق داعش سے بتایا جارہا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شدت پسند دارالحکومت الجیئر کے قریب ایک گھنے جنگل میں جمع ہوکر اجلاس میں مصروف تھے اور اہم سرکاری عمارتوں اور دیگر مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاہم فورسز سے جھڑپ کے دوران 21 جنگجو مارے گئے جن کا تعلق داعش سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگلات سے داعش کے 2 شدت پسندوں کو بھی گرفتارکیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پرایک درجن کلاشنکوف، تین راکٹ لانچر اور درجنوں دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔وزارتِ دفاع کے مطابق فوج شدت پسندوں کے گروہ کے مزید افراد کو تلاش کررہی ہے تاہم سیکیورٹی فورسز القاعدہ سے الگ ہونے والے ’خلافت سپاہی‘ تنظیم کے خلاف کارروائی کی گئی جو داعش سے بھی وابستہ ہیں جب کہ اسی گروپ نے گزشتہ سال ستمبر میں ایک فرانسیسی سیاح کو بھی قتل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…