ممبئی (این این آئی)بھارتی شہر ممبئی کے سرکاری ہسپتال میں آگ لگنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد8 ہوگئی۔ہلاک ہونے والوں میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے جبکہ ہسپتال عملے سمیت کئی افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام ممبئی
کے ہسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 147 افراد اور مریضوں کو نکال کر دوسرے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا تاہم گھنٹوں کی مشقت کے بعد ساڑھے سات بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔بھارتی حکام کے مطابق آگ ہسپتال کی عمارت کی چوتھی منزل پر لگی ۔ آگ کے دھویں اور گھٹن سے دیگر منزلوں پر موجود افراد بھی متاثر ہوئے۔