منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اس نوجوان نے 4 مہینے میں اپنے جسم کوکیسے بدلا؟

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نوجوان نے محض 4 مہینے میں اپنے جسم کو بدلنے کا حیران کن کارنامہ سرانجام دیا اور اب اس کا راز بھی بتادیا ہے۔ ویسے تو بیشتر مردوں کو اپنا جسم بنانے کا شوق ہوتا ہے مگر مصروفیات کے نتیجے میں زیادہ دھیان نہیں دے پاتے۔

جس کے نتیجے میں توند اور کھال لٹکنے لگتی ہے۔ ایسا ہی کچھ 28 سالہ فل فلوک کے ساتھ بھی ہوا جس نے گزشتہ سال کے آخر میں خود کو جسمانی طور پر فٹ بنانے کے لیے 2 ماہ کا وقت دیا تھا۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان اب کیلیفورنیا میں مقیم ہے اور اس نے جسم بنانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ خود ساختہ ‘اسنیک ڈائٹ’ اور روزانہ وزن اٹھانے کو عادت بناکر اس نوجوان نے یہ کارنامہ سرانجام دیا، تاہم ڈاکٹر اس طریقہ کار کو خطرناک قرار دیتے ہیں۔ اسنیک ڈائٹ میں ایک وقت میں 8 دن تک فاقہ کرنا بھی شامل ہے جس کے دوران بس پانی پیا جاسکتا ہے۔ اس ڈائٹ میں اکثر 3 دن تک ہر ایک یا 2 گھنٹے میں ایک مخصوص مشروب بھی تیار کرکے پینا ہوتا ہے جو کہ پانی، نمک، پوٹاشیم کلورائیڈ، بیکنگ سوڈا اور میگنیشم سلفٹ سالٹ شامل ہوتا ہے۔ اس طریقہ کار کو اپنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس سے جگر میں شوگر لیول گرتا ہے جس کے نتیجے میں جسم چربی کو توانائی کے لیے گھلانے لگتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غذا انتہائی کطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ 3 دن کا فاقہ ہی صحت کو نقصان پہنچانے کے لیے کافی ہے۔ فل فلوک نے اس طریقہ کار کو اس وقت اپنانے کا فیصلہ کیا جب 8 سال کے دوران اس کا وزن کافی بڑھ گیا اور توند باہر نکل گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…