سعودی عرب کے بعد چین سے بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

17  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے بعد چین سے بھی پاکستان کو مالی مدد ملنے کا امکان ہے، چین بھی زرمبادلہ کی سپورٹ کیلئے رقم فراہم کرےگا، چین سے یہ رقم رواں ماہ ملنے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ زرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کو سنبھلا دینے کیلئے چین دو ارب ڈالر پاکستان کے پاس جمع کروائے گا، یہ رقم یکمشت پاکستان کو حاصل ہوگی۔

چین سے یہ رقم رواں ماہ ملنےکا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے بتایا سعودی عرب سے پہلے ہی دو ارب ڈالر پاکستان کو مل چکے ہیں، مجموعی طور پر پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالر ملنے ہیں، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے بھی سعودی طرز کا پیکج ملنے کا امکان ہے، جس میں قرضہ اور موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت بھی شامل ہے۔ خیال رہے وزیر خزانہ اسد عمر نے عرب میڈیا سے انٹر ویو میں بھی واضح کیاتھا کہ ادائیگیوں کے توازن کا بحران ختم ہوچکا ہے، مالیاتی مسائل کو دوست ممالک سے ملنے والی رقم اور سخت حکومتی فیصلوں سے حل کر لیا، چین اور یو اے ای سے بھی مالی مدد متوقع ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کم ہوتے زمبادلہ ذخائر کو دوست ممالک سے ملنے والی رقم سےفوری مدد ملے گی، یہ رقم بزنس ٹرانزیکشنز ہیں۔ پاکستان اب امداد نہیں لےگا۔ یاد رہے 3 روز قبل پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والے امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی، جس کے بعد ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔ ترجمان اسٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ آئندہ سال جنوری میں سعودی عرب سے وعدے کے مطابق ایک ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہوجائے گی، جس سے ذرمبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں مدد ملے گی اور پاکستانی روپے کو استحکام ملے گا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر برادر ملک نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…