اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

پی ایس ایل فور شروع ہونے سے پہلے ڈیرن سیمی نے پاکستانی شائقین کے نام اہم پیغام جاری کردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی )پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز کرلیں۔پشاور زلمی کے کپتان گزشتہ 2 ایڈیشنز میں پاکستان آکر پرستاروں کی ڈھیروں محبتیں سمیٹ چکے ہیں، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )ان کے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔

وہ چند ہفتوں بعد نہ صرف اس ایونٹ میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں بلکہ کراچی میں فائنل کھیلنے کے لیے بھی پر امید ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14فروری2019سے شروع ہوگا اور17مارچ2019کو اختتام پذیر ہوگا،اس ٹورنامنٹ کے پہلے26میچز ابو ظہبی ، دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے،شارجہ14 ،دبئی8اور ابوظہبی4میچز کی میزبانی کرے گا جب کہ اگلے آٹھ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے ،نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں ایونٹ کے پانچ میچز کھیلے جائیں گے جب کہ تین میچز قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے جائیں گے ،لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور گزشتہ تینوں سیزنز کے دوران آخری نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ،پاکستان سپرلیگ 4 کا ایلی منیٹر ون 12 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 13 مارچ کو کوالیفائرز میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کا ایلی منیٹر ٹو 15 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔پی ایس ایل 4 کا فائنل 17 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016میں کیا گیا تھا، لیگ کی پہلی ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کی تھی،2017 میں پشاور زلمی لیگ کی فاتح رہی جب کہ رواں برس 2018میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر فاتح ٹھہری۔ یاد رہے کہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )احسان مانی یہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اگلے دو سے تین سال میں پاکستان سپر لیگ کو مکمل طور پر پاکستا ن میں لانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…