پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حکومت عوام اور معیشت کو بچانے کیلئے اقدامات کرے : ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو افراط زر اور معیشت کو دباؤ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔روپے کے اچانک زوال نے عوام اور کاروباری برادری کو حیران اور پریشان کیا ہوا ہے جبکہ سرمایہ کاروں نے

غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کاری روک دی ہے۔ ادھر ایک بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کی درجہ بندی میں مزید کمی کر دی ہے جو سنگین مسائل کی ابتداء ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی قرض واپس کرنے کی صلاحیت اور زرمبادلہ کے ذخائرمسلسل کم ہو رہے ہیں۔اعلیٰ حکومتی عہدیدار وں کے مطابق روپے کی مزید بے قدری نہیں ہو گی جبکہ ماہرین انکی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں جس سے عدم استحکام جنم لے رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال کا انیس ارب ڈالر کی جاری حسابات کا خسارہ اور چھتیس ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ روپے کو لے ڈوبا۔ ترسیلات سے اٹھارہ ارب ڈالر کی مدد ہوئی مگر یہ ناکافی ہے اور جب تک آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیا جاتا معیشت مسلسل کمزور ہوتی رہے گی۔حکومتی اقدامات سے برامدات میں چار فیصد اضافہ اور درامدات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے مگر یہ روپے کو مستحکم کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرے، سرمائے کے فرار کو روکے اور انڈر انسوائسنگ کے خلاف اقدامات کرے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…