جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹیکس نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی حمایت کرتے ہیں : نائب صدر ایف پی سی سی آئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدرکریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر کی کاروباری برادری حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانے کے فیصلے کی تائید کرتی ہے اور

اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کاروباری لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات کا فیصلے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ٹیکس کے نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی حمایت کرتے ہیں۔کریم عزیز ملک نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عالمی درجہ بندی اسی صورت میں بہتر ہو سکتی ہے جب کاروبار کرنا آسان ہو جائے جس کے لئے سستی توانائی، کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور دیگر اقدامات ضروری ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت نئی قومی ٹیرف پالیسی بنا رہی ہے تاکہ کاروباری کی صورتحال بہتر ہو جائے۔اگر اس پالیسی میں کاروباری برادری کی سفارشات کو مد نظر رکھا جائے تو اسکی کامیابی یقینی ہو گی کیونکہ یہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مقناطیس کا کام کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل و انڈسٹری عبدالرزاق داودسمیت متعدد اعلیٰ حکومتی شخصیات کو بتایا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول مشکل ہے جسے بہتر بنانے کے لئے حکومت کو اپنے اعلانات پر جلد از جلد عمل کرنا ہو گا تاکہ کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہو۔انھوں نے کہا کہ اہم پالیسی معاملات بہتر بنانے اور سرخ فیتہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کاروباری برادری ملک و قوم کے مفاد میں حکومت سے ہر ممکن اور غیر مشروط تعاون پرتیار ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…